ایئر پورٹ پر 1.37 کروڑ کا سونا ضبط

   

حیدرآباد۔5جولائی (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمس آباد پر کسٹم عہدیداروں نے چہارشنبہ کو 1.37 کروڑ روپے مالیت کا سونا ضبط کرلیا۔ کسٹم عہدیداروں کے مطابق کویت اور شارجہ سے حیدرآباد پہنچنے والے 2 مسافروں نے انڈرگارمنٹس میں چھپاکر اسمگلنگ کرنے کی کوشش کی جس کو ناکام بنادیا گیا۔ ایک اور کیس میں 1196 گرام سونا بھی ضبط کیا گیا جو پاسنجر کی سیٹ کے پیچھے رکھا گیا تھا۔ عہدیداروں کو شبہ ہے کہ مسافر نے گرفتاری کے خوف سے سونا چھوڑ دیا ہوگا۔
ملک پیٹ میں سنیماتھیٹر کی لفٹ میں 12افراد پھنس گئے
حیدرآباد5جولائی (یواین آئی) ملک پیٹ کی ایک سنیما تھیٹر کی لفٹ میں ایک حاملہ خاتون سمیت 12افراد پھنس گئے ۔ یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔فائربریگیڈ عملہ نے وہاں پہنچ کر تقریبا نصف گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد لفٹ میں پھنسے افراد کو محفوظ طورپر باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد ان افراد نے راحت کی سانس لی۔بتایاجاتا ہے کہ اوورلوڈ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔