کاماریڈی8 مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاماریڈی ضلع کے جکل میں ایئر کولر سے برقی شاک لگنے کی وجہ سے ماں اور بیٹی فوت ہو گئے ۔ گرمی کے موسم میں ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے ایئر کولر سے برقی شاک لگنے کی وجہ سے ایک خاندان کے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ایئر کولر لگنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔یہ واقعہ جُکل منڈل کے پڈگلا تھنڈا میں پیش آیا دیہات سے تعلق رکھنے والے شنکر بائی (34) سال اور ان کی بیٹی شیوانی (14) سال نے رات میں کولر آن کیا۔ کولر میں کسی خرابی کی وجہ سے اس میں کرنٹ دوڑ گیا۔ رات میں شیوانی کولر کے قریب پانی ڈال رہی تھی کہ یہ برقی کی زد میں آ گئی اور موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔شیوانی کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اس کی ماں شنکر بائی کو بھی شاک لگنے کی وجہ سے یہ بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ شنکر بائی کے فرزند بتایا کہ وہ دوسرے کمرے میں سو رہا تھا اور یہ سب کچھ دیکھا تو برقی کا مین سوئچ بند کیا۔ پولیس مقام واقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور اس کیس کو درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔