ایئر کینیڈا کے فلائٹ اٹینڈنٹس نے بھتہ کی پیشکش ٹھکرادی

   

اوٹاوا، 7 ستمبر (یو این آئی) ایئر کینیڈا کے فلائٹ اٹینڈنٹس نے ہفتہ کے روز اکثریت کے ساتھ ایئرلائن کی بھتہ کی پیشکش کے خلاف ووٹ دیا۔ یہ جانکاری ان کی یونین نے دی۔ کینیڈین یونین آف پبلک ایمپلائز کے مطابق 99.1 فیصد ارکان نے ایک عارضی معاہدہ کو مسترد کردیا جس میں زیادہ تر جونیئر فلائٹ اٹینڈنٹس کے لیے 12 فیصد تنخواہ میں اضافہ اور سینئر ممبرز کے لیے 8 فیصد اضافہ پیش کیا گیا تھا۔ ایئر کینیڈا نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا ہے کہ اگر عارضی معاہدہ مسترد ہو جائے تو تنخواہ کے مسئلے کو ثالثی کارکے حوالے کیا جائے گا اور اگر ثالثی ناکام ہوئی تو اسے تصفیہ کاروں کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ فریقین نے یہ بھی اتفاق کیا کہ کوئی بھی کام کاج میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی، لہٰذا کوئی ہڑتال یا لاک آؤٹ نہیں ہوگا اور پروازیں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔ فلائٹ اٹینڈنٹس کی تین روزہ ہڑتال 19 اگست کو ختم ہو گئی تھی۔

جنوبی گھانا میں کار حادثہ
8 افراد ہلاک
اکرا، 7 ستمبر (یو این آئی)جنوبی گھانا میں ہفتہ کی صبح ایک کار حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔ یہ اطلاع گھانا نیشنل فائر سروس (جی این ایف ایس) نے دی ہے ۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 50 منٹ(جی ایم ٹی 0350) پر کیپ کوسٹ-اکرا ہائی وے پر پیش آیا۔ ہوڈو نے کہا کہ سڑک کو صاف کر کے ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔