ایتھوپیا، ابی احمد پھر وزیر اعظم منتخب

   

عدیس ابابا : ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے پارلیمانی الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ 21 جون کو ہوئے الیکشن میں ان کی پارٹی نے قطعی اکثریت حاصل کر لی ہے۔ اگرچہ اپوزیشن نے اس الیکشن کا بائیکاٹ کر رکھا تھا تاہم ابی احمد نے اس انتخابی عمل کو ملک کے شفاف ترین اور آزاد الیکشن قرار دے دیا ہے۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ کووڈ کی عالمی وبا کی وجہ سے ملک کے 10 علاقوں میں ووٹنگ نہیں ہو سکی۔ حتمی نتائج کے مطابق ابی احمد کی نئی تشکیل کردہ پراسپیرٹی پارٹی نے 436 نشستوں میں سے 410 پر کامیابی حاصل کی۔