ایتھوپیا، 257 افراد کی ناگہانی ہلاکت پر تین روزہ سوگ کا اعلان

   

عدیس ابابا : ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 257 افراد کی ہلاکت کے باعث 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایتھوپیا کی عوامی نمائندوں کی اسمبلی نے لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آج سے شروع ہونے والے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کی رو سے سرکاری عمارتوں اور بیرون ملک سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں پرچم سرنگوں کیے جائیں گے ۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امداد کوآرڈینشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ21 جولائی کو ملک کے جنوب میں گوفا کے پہاڑی علاقے میں شدید بارش کے نتیجہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 257 افراد جان بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں بتایا گیا تھا ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ سکتی ہے ۔