ایتھوپیائی باغی لڑائی کے خاتمہ کیلئے رضامند

   

ایتھوپیا: افریقی ملک ایتھوپیا میں تیگرائی کے جنگجوؤں نے حکومت کے ساتھ جنگ بندی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز لبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) کی جانب سے فوری طور پر لڑائی روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم آبی احمد نے بھی اچانک سے ’غیر معینہ مدت کے لیے انسانی ہمدری کی بنیادوں پر جنگ بندی‘ کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق تیگرائی خطے میں شدید بحرانی صورتحال ہے۔ لاکھوں افراد کو بھوک کا سامنا ہے۔ یہ مسلح تنازعہ نومبر 2020 کے دوران ایتھوپیا کی تیگرائی میں باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد شروع ہوا تھا۔