ایتھوپیا:مسلح افراد کی مسافر بس پر فائرنگ،34 ہلاک

   

ادیس آبابا:ایتھوپیا میں مسلح افراد کی مسافر بس میں فائرنگ سے 34 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔خبر ایجنسی نے ایتھوپین ہیومن رائٹس کے حوالے سے بتایا کہ مسافر بس پر فائرنگ کا یہ واقعہ مغربی ایتھوپیا میں پیش آیا ۔رپورٹ کے مطابق ہفتے کی رات دیرگئے پیش آئے اس واقعے کے باعث اتوار کو اردگرد کے علاقوں میں خوف و ہراس دیکھا گیا۔ایتھوپین حکام نے بس میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی ذمے داری نسلی امتیاز کی حامی ملیشیا پر عائد کردی ہے۔ ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق بس میں فائرنگ کا واقعہ جس علاقے میں ہوا وہاں پہلے بھی اس نوعیت کے واقعات ہوچکے ہیں۔