جنیوا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا ہے کہ شمالی ایتھوپیا میں حالات ابتر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تیگرائے میں ایتھوپیائی فضائیہ کی بمباری میں 304افراد ہلاک اور 373زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر باغی جنگجوؤں کے ہاتھوں خواتین سے زیادتی کی شکایتیں بھی تواتر سے مل رہی ہیں۔ مشیل بیچلیٹ نے جنیوا میں قائم ہیومن رائٹس کونسل کو بتایا کہ ان کے عملے نے تیگرائے خطے کے سروے میں یہ معلومات جمع کی ہیں۔ دوسری جانب حکومت جنگ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی باقاعدہ تردید کی ہے۔