عدیس ابابا: ایتھوپیا کے شمالی خطے تیگرائے میں مہاجر بستی پر ہوئے فضائی حملے میں 56افراد ہلاک اور 30سے زائد زخمی ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایتھوپیا کی فوج نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ حکومت اس سے قبل تیگرائے کے علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنانے سے متعلق اپنے خلاف الزامات کی تردید کر چکی ہے۔ تیگرائے کے خطے میں 14ماہ سے ایتھوپیا کی حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ بم باری میں مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حکومت مخالف علاقے تیگرائے میں اریٹیریا کی سرحد کے نزدیک پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی گئی۔