تیگرائی : اقوام متحدہ نے ایتھوپیا میں بین الاقوامی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزیوں اور پناہ گزینوں کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف ایتھوپیائی حکومت کا کہنا ہے کہ تصادم فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایتھوپیا کے تیگرائی خطے میں جاری تصادم کے حوالے سے غیر رسمی بات چیت کی ہے، جس سے اس تشویش ناک صورت حال کے تئیں بین الاقوامی برادری کی بڑھتی ہوئی فکر مندی کا اندازہ ہوتا ہے۔