ایتھوپیا میں سڑک حادثہ ، 7 افراد ہلاک

   

عدیس ابابا 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایتھوپیا میں بورینا زون کے اوریمیا علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔اسٹیٹ براڈکاسٹنگ کارپوریٹ کے مطابق یہ حادثہ ڈیرے ضلع میں مسافروں سے بھری ایک بس کے الٹ جانے کے سبب پیش آیا ہے ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اس حادثے میں متعدد دیگر افراد کو شدید اور معمولی چوٹیں بھی آئیں ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ حال ہی میں ایتھوپیا میں یہ دوسرا بڑا سڑک حادثہ ہے ۔ ایک ہفتہ قبل ضلع گدامی میں ایک ٹرک اور گاڑی کے آپسی تصادم میں 12 افراد کی موت ہوگئی تھی اور گذشتہ اتوار کو دیگر ایک اور سڑک حادثے میں 27 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔