ایتھوپیا میں شدید انسانی بحران کا خطرہ: امریکہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکہ نے تشویش ظاہر کی ہے کہ ایتھوپیا کے شمالی علاقے تیگرائی میں جاری مسلح تنازعہ کے باعث اس افریقی ملک میں بھوک، بدامنی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے مسائل دوبارہ شدید تر ہو سکتے ہیں۔ اس تشویش کا اظہار امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کیا۔ کئی امدادی تنظیموں کے نمائندوں کے مطابق تیگرائی میں مسلح جھڑپیں ابھی تک جاری ہیں۔ تاحال ایک ملین سے زائد انسان وہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق وہاں تقریباً 2.3 ملین شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدا دکی فوری ضرورت ہے۔