ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ، 157افراد ہلاک

   

عدیس ابابا: ایتھوپیا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 157 ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز جنوبی ایتھوپیا کی علاقائی ریاست کے ضلع گوفا میں ایک حکام نے بتایا تھا لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ جنوبی ایتھوپیا میں 2 لینڈ سلائیڈنگ (مٹی کے تودے گرنے ) کے بعد کم از کم 50 لاشیں نکالی گئیں۔ضلع گوفا کے حکومتی ترجمان نے بتایا کہ کل رات شدید بارش ہوئی تھی، جس کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے کچھ افراد چل بسے۔ جنوبی ایتھوپیا کے علاقے گوفا کے ضلعی جنرل ایڈمنسٹریٹر میسکر مٹکو نے بتایا کہ مقامی افراد بشمول پولیس جائے وقوع پر جمع ہوئے تاکہ ان افراد کو بچایا جاسکے جو لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے ، اسی وقت دوسری بار لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے سبب جمع ہونے والے افراد ہلاک ہو گئے ۔