عدیس ابابا:ایتھوپیا کی وزرا کونسل نے ملک بھر میں فوری طور پر ہنگامی حالات کا نفاذ کردیا کردیا جبکہ باغیوں نے دعویٰ کیا ہیکہ وہ دارالحکومت عدیس ابابا کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مقصد عوام کو دہشت گرد گروپ ٹیگرے پیپلزلیبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) سے تحفظ دینا ہے، جن کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں تشدد کیا جارہا ہے۔ایتھوپیا کی حکومت نے یہ فیصلہ شمالی ٹیگرے میں جنگجووں کے اس دعوے کے بعد کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ احمارا کے قریبی اسٹریٹجک اہمیت کے حامل قصبے ڈیسی اور کومبولچا پر قبضہ کرلیا ہے۔ٹیگرے جنگجو نے گزشتہ کئی برسوں سے وفاقی حکومتکے خلاف لڑ رہے ہیں اور عندیہ دیا تھا کہ وہ دارالحکومت ادیس ابابا کے جنوب کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔حکومت کا کہنا تھا کہ فوج دونوں اہم علاقوں پر قبضے کے لیے لڑ رہی ہے جو ادیس بابا سے 400 کلو میٹر دور واقع ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایتھوپیا کے شمالی علاقوں میں مواصلات بند ہے اور صحافیوں کو بھی محدود کردیا گیا۔