ایتھوپیا کے باغیوں کا اہم شہر پر قبضہ

   

عدیس ابابا۔ ایتھوپیا کے باغیوں نے امہارا کے علاقے میں اسٹریٹیجک لحاظ سے اہم شہر ڈیسی پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پیپلز لبریشن فرنٹ نے تیگرائے میں اپنے ٹی وی چینل پر کہا کہ یہ شہر اب ان کے کنٹرول میں ہے۔ دوسری جانب ادیس ابابا حکومت نے اس دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ ابھی تک آزاد ذرائع سے کسی کے دعوے کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ امریکہ نے دونوں فریقوں سے فوری طور پر جنگ بندی کے مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق اس تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔