ایجوکیشن فیئر کا یکم نومبر سے آغاز

   

ایک چھت تلے انجینئرنگ، مینجمنٹ، فارمیسی کورسیز کے ادارے
حیدرآباد : سیاست ایجوکیشن فیئر کا یکم نومبر کو آغاز ہوگا جو 3 نومبر تک جاری رہے گا۔ اِس تعلیمی نمائش کا محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ایک چھت تلے مختلف پروفیشنل کورسیز کے ادارے اور ان کے نمائندوں، طلبہ اور سرپرستوں کی داخلے رہنمائی کیلئے موجود رہیں گے۔ انجینئرنگ، بی ای، بی ٹیک، مینجمنٹ اسٹڈیز میں ایم بی اے اور بزنس اسکولس، فارمیسی، میڈیسن کے ساتھ بی ایڈ میں داخلے کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ نامور کیرئیر کونسلنگ کے ماہر ایم اے حمید محبوب حسین جگر ہال میں صبح 11 بجے تا 5 بجے شام موجود رہیں گے۔ ایمسیٹ اور بغیر ایمسیٹ کے داخلے، انٹرنس کے بغیر مینجمنٹ کوٹہ میں داخلے، آئی سیٹ کے علاوہ ایم بی اے اور بی اسکول میں کورسیز، فارمیسی میں بی فارمیسی اور فارما ڈی کے ساتھ دیگر اہم کورسیز، انجینئرنگ میں نئے کورسیس آرٹیفیشل انٹلی جنس، ڈیٹا سائنس کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ ادارہ سیاست کے تحت منعقد ہونے والی اس منفرد اور بامقصد ایجوکیشن فیئر کو کین اسپانسر لارڈس کالج آف انجینئرنگ ہے جبکہ حیدرآباد / سکندرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے کئی نامور اعلیٰ تعلیمی ادارے اس میں شرکت کریں گے۔ مزید معلومات کیلئے 9908025687 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔