حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شہر کے نواحی علاقہ جواہر نگر میں دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں تین کمسن لڑکے غرقاب ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جواہر نگر پولیس حدود کے ملکارم علاقہ میں واقع ایدولہ چیرو میں یہ سانحہ پیش آیا ۔ علاقہ کے مقامی لڑکے جن کی تعداد 6 بتائی گئی ہے تیراکی کی غرض سے تالاب گئے تھے جن میں تین لڑکے غرقاب ہوگئے ۔ پولیس نے اطلاع کے بعد فوری تالاب پہونچتے ہوئے مقامی عوام اور غوطہ خوروں کی مدد سے دو لڑکوں کی نعشوں کو پانی سے نکال لیا ہے جب کہ ایک لڑکے کی تلاش جاری ہے ۔۔ ع