ایران، امریکہ کے ساتھ منصفانہ نیوکلیر معاہدہ کا خواہاں

   

تہران : ایران نے کہا ہے وہ اپنے نیوکلیر پروگرام پر امریکہ کے ساتھ حقیقی اور منصفانہ ’ معاہدہ چاہتا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک سینئر معاون نے کہا ایران اپنے نیوکلیر پروگرام پر امریکہ کے ساتھ ایک ’ حقیقی اور منصفانہ ’ معاہدہ چاہتا ہے، جس سے اس ہفتے کے آخر میں عمان میں ایک سفارتی محاذ آرائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’ نمائشی انداز سے دور اور صرف کیمروں کے سامنے بات کرنے کے بجائے، تہران ایک حقیقی اور منصفانہ معاہدہ چاہتا ہے، جس کے لیے اہم اور قابل عمل تجاویز تیار ہیں۔
انہوں نے تصدیق کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ’ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے مکمل اختیار کے ساتھ’ عمان جا رہے ہیں۔