ماسکو، ارنا۔ روس کے نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایرانی تیل کا کچھ حصہ جوہری معاہدے کی بحالی کے بعد تیل کی مارکیٹ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔یہ بات الیگزینڈر نوواک نے جمعرات کے روز سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والے بین الاقوامی اقتصادی فورم کے موقع پر کہی۔انہوں نے بتایا کہ ایرانی تیل کا کچھ حصہ جوہری معاہدے کی بحالی کے بعد تیل کی مارکیٹ میں داخل ہوسکتا ہے۔نوواک نے کہا کہ اس مسئلہ کا انحصار بہت سے شعبوں بشمول تکنیکی صلاحیتوں اور تیاریوں کے لحاظ سے ایران خود پر ہے۔انہوںنے بتایا کہ مارکیٹ میں ایرانی تیل کی واپسی 2021 کے موسم گرمیوں میں ممکن ہے اور یہ مسئلہ بہت سے عوامل پر منحصر ہے اور ہمیں یہ اندازہ کرنا ہوگا کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے بعد ایرانی تیل کی موجودگی سے مارکیٹ پر کیا اثر پڑے گا۔
