ایران، روس اور چین کے ہیکرز امریکہ پر سائبر حملے کر رہے ہیں : مائیکروسافٹ

   

واشنگٹن: آئی ٹی کے شعبے کی معروف کمپنی مائیکروساوفٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کا وقت قریب آنے کے ساتھ ہی روس، چین اور ایران کے لیے کام کرنے والے ہیکروں نے اپنے سائبر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔کمپنی میں کسٹمر سیکورٹی کے شعبے کے نائب سربراہ ٹوم پیرٹ نے جمعرات کے روز ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ کمپنی کے سائبر سیکورٹی کے ماہرین نے حالیہ عرصے میں ہیکروں کی مہم جوئی میں اضافے کا مشاہدہ کیا ہے۔پیرٹ کے مطابق حالیہ چند ہفتوں میں مائیکروسوفٹ کمپنی نے سائبر حملوں کا پتہ چلایا ہے جن کا ہدف آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں شریک افراد اور تنظیمیں تھیں۔دوسری جانب سائبر سیکورٹی سے متعلق کمپنی
Mandiant Solutions
میں انٹیلی جنس انفارمیشن کے تجزیے کے شعبے کے سربراہ جان ہولٹکوئسٹ کا کہنا ہے کہ اگرچہ تینوں ممالک (روس، چین اور ایران) کے ہیکرز جو بائڈن اور ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی مہموں سے وابستہ افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم روس کی عسکری انٹیلی جنس کی ایجنسی اب بھی سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے نے مزید کہا کہ اس سے قبل 2016ء￿ میں صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم اور 2017ء میں فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں کی مہم کو ہیکرز نے دراندازی کا نشانہ بنایا تھا … روسی عسکری انٹیلی جنس کی ایجنسی ان کے علاوہ بھی بہت سی کارروائیاں پوری دیدہ دلیری کے ساتھ انجام دے چکی ہے۔