حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) ایرانڈیا انجینئرنگ سرویس لمیٹیڈ میں کنٹراکٹ کی بنیاد پر 170 جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کررہا ہے۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت کسی بھی ڈگری کے ساتھ کمپیوٹر ڈپلومہ یا سرٹیفکیشن کورس بی سی اے ؍ بی ایس سی آئی ٹی ؍ گریجویٹ ان آئی ٹی، ڈپلومہ ان ایرکرافٹ مینٹننس میں تجربہ ہونا چاہئے اور امیدوار کی عمر 33 برس سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔ امیدوار کا انتخاب آن لائن اسکل ٹسٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 28 ستمبر ہے اور آن لائن اسکل ٹسٹ 20 اکٹوبر 2019ء کو ہوگا۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.airindia.in ملاحظہ کریں۔