نئی دہلی : /22 جولائی (ایجنسیز) ایرانڈیا کے ایک طیارہ کو آج ہانگ کانگ سے دہلی کے اندرا گاندھی ایرپورٹ لینڈنگ کے فو ری بعد دم والے حصہ کو آگ لگ گئی ۔ اگرچہ طیارہ کو کچھ نقصان ہوا لیکن مسافرین اور ارکان عملہ کو طیارہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ۔ ایرانڈیا نے کہا کہ اس طیارہ کو سفر سے ہٹاکر تحقیقات کی جارہی ہے۔