ایرانڈیا کا خصوصی طیارہ ووہان روانہ ، 400 ہندوستانیوں کی واپسی

   

نئی دہلی ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا کا 423 نشستی جمبو
B747
طیارہ نے جمعہ کے روز دوپہر 1.20 بجے اڑان بھری تاکہ کوروناوائرس کی وباء سے شدید طور پر متاثر چین کے شہر ووہان نے ہندوستانی شہریوں کو یہاں واپس لایا جاسکے ۔ طیارہ میں رام منوہر لوہیا ہاسپٹل کے پانچ ڈاکٹرس اور ایک پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہیں ۔ توقع کی جارہی ہے کہ ووہان سے کم و بیش 400 ہندوستانیوں کو ہفتہ کے روز رات ایک بجے تا دو بجے کے درمیان ہندوستان واپس لایا جائے گا ۔ طیارہ کے اڑان بھرنے کے بعد ایرانڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ کے روز دہلی ایرپورٹ سے مزید ایک طیارہ ووہان روانہ کیا جائے گا جو وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لائے گا ۔ یاد رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے فوت ہونے والوں کی تعداد 213 ہوچکی ہے ۔