ایرانڈیا کیلئے اسپائس جٹ اور ٹاٹاسنس کی بولیاں

   

نئی دہلی : ہندوستان کے سب سے بڑے تجارتی گروپ کی کمپنی ٹاٹا سنس اور اسپائس جٹ کے سربراہ اجئے سنگھ خسارہ سے دوچار سرکاری ایرلائن ایرانڈیا کو حاصل کرنے کیلئے چہارشنبہ کو اقتصادی بولیاں داخل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ دونوں طرف سے بولیاں پیش کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایرانڈیا کو خانگی شعبے کے حوالے کرنے کیلئے عمل اب اختتامی مرحلہ میں داخل ہورہا ہے۔ ٹاٹا والوں کے موجودہ طور پر ایرایشیا انڈیا اور وسٹا میں حصص ہیں۔