مسافروں کی خواہش پر اقدام ، چیف کسٹمر آفیسر راجیش ڈوگرا
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ملک میں ہوا بازی کی صنعت کے لیے ایک اہم سنگ میل کے طور پر ایرانڈیا نے یکم جنوری کو اعلان کیا کہ وہ اندرون ملک روٹس پر وائی فائی خدمات پیش کریں گے ۔ جس سے ملک کے اندر پروازوں پر انٹرنٹ کنکٹیویٹی فراہم کرنے والا پہلا ہندوستانی ایرلائنس بن گیا ہے ۔ یکم جنوری سے ایر انڈیا کی تمام پروازوں جو اس کے ایر بس A350 بوئنگ 787-9 اور منتخب ایر بس A321 نیو ایرکرافٹ سرویس میں مسافروں کو بغیر کسی اضافی چارج کے ساتھ وائی فائی کی سہولت مہیا کی جائے گی ۔ نئی سرویس کا مقصد مسافروں کو اپنی پروازوں کے دوران منسلک رہنے کی اجازت دے کر سفر کے تجربے کو بڑھانا ہے ۔ چاہے وہ تفریح کیلئے ہو یا کاروبار کیلئے مسافر اب انٹرنیٹ پرواز کرسکتے ہیں ۔ سوشیل میڈیا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہ اقدام مسافروں کی مانگ کے مطابق کنکٹیویٹی اب جدید سفر کا ایک لازمی حصہ ہے ۔ ایر انڈیا چیف کسٹمر افسر راجیش ڈوگرا نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے مہمان ویب سے منسلک ہونے کے آپشن کو سراہیں گے ۔ اور ہوائی جہازوں پر سوار ایر انڈیا کے نئے تجربے سے لطف اندوز ہوں گے ۔ وائی فائی سے چلنے والے آلات بشمول لیاپ ٹاپ ، ٹیابلیٹ ، آئی او ایس یا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم والے اسمارٹ ٹولز پر قابل رسائی ہوگی ۔ جب ہوائی جہاز 10 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ جائے گا تو مسافروں کو ایک ساتھ متعدد آلات کو جوڑنے کی سہولت حاصل ہوگی ۔ ایر انڈیا مستقبل میں مزید طیاروں تک سرویس کو توسیع دینے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ جس سے اس کے پورے نٹ ورک میں مسافروں کیلئے کنکٹیویٹی میں اضافہ ہوگا ۔ ایر انڈیا کی یہ نئی پیشکش مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے اور ہوا بازی کی صنعت کی ڈیجیٹل تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کیلئے ایر لائن کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔ اندرونی ملک روٹس پر اندرون پرواز وائی فائی فراہم کرنے والی ہندوستان کی پہلی ایر لائنس کے طور پر ایر انڈیا مسافروں کے آرام اور سہولت میں معیارات قائم کرنا جاری رکھتے ہوئے ہے ۔ جس سے مستقبل قریب میں دیگر کیرئیرز کے لیے اس کی پیروی کرنے کی راہ ہموار ہورہی ہے ۔۔ ش