تہران ۔ 31 جنوری (ایجنسیز) ایران کے آرمی چیف امیر حاتمی نے امریکہ اور اسرائیل کو وارننگ دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں، دشمن نے کوئی غلطی کی تو ناصرف خطے کی بلکہ صہیونی ریاست کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔ امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران کی نیوکلیر سائنس اور ٹیکنالوجی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے قوم کے سائنسدان اور فرزند شہید ہی کیوں نہ ہو جائیں، ایرانی نیوکلیر صلاحیت برقرار رہے گی۔