ایرانی انقلاب کی سالگرہ خامنہ ای کی خمینی کے مزار پر حاضری

   

تہران، یکم فروری(یواین آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایران کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد پیدا ہونے والی شدید کشیدگی کے دوران ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای ہفتوں بعد پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آگئے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے ہفتے کے روز علی خامنہ ای کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کیں، جن میں وہ ایرانی انقلاب کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیشرو سابق سپریم لیڈر روح اللہ خمینی کے مزار پر حاضری دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا منظرعام پر آنا ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سپریم لیڈر گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کسی عوامی تقریب میں نظر نہیں آئے تھے۔