ایرانی اور روسی صدور کی ملاقات عالمی جوہری ڈیل موضوع

   

تہران : ایران اپنے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے جاری سخت مذاکراتی عمل میں روس کی مدد چاہتا ہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات میں کہا کہ تہران ماسکو کے ساتھ اپنے باہمی تعلقات میں مزید بہتری لانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے مابین تعاون جاری رہے گا۔ کریملن نے بتایا ہے کہ دونوں صدور کے مابین ہونے والی اس ملاقات کا موضوع تہران کا متنازعہ جوہری پروگرام تھا۔