تہران۔24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی آئیل ٹینکر گریس ون نے اپنی منزل بدل لی ہے اور اب اس کی منزل ایک ترک بندرگاہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جبرالٹر میں برطانوی فورسز کے ہاتھوں روکے اور بعد میں ایک عدالتی حکم کے بعد چھوڑے جانے والے ایرانی بحری جہاز ادریان دریا ون نے آج ہفتے کی صبح اپنی منزل یونانی بندرگاہ کالاماتا سے بدل کر اب ترک بندرگاہ میسرین کو مقرر کیا ہے۔
جاپان کے سمندر میں شمالی کوریا کا میزائل فائر
ماسکو۔24 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے ہفتہ کو جاپان کے سمندری علاقے میں ایک نامعلوم میزائل داغا۔ جنوبی کوریا کی میڈیا نے جوائنٹ چیف اسٹاف کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔یونھاپ میڈیا کے مطابق جاپان کا خیال ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل داغا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے 10 اگست کو بھی شمالی کوریا نے جاپان کے سمندری علاقے میں نامعلوم میزائل فائر کیا تھا۔
