تہران ۔ 19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ لاپرواہی کے ساتھ مال برداری کے سبب ایک کشتی میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والے 14 ارکان عملہ سوار تھے ۔ جنوبی بندرگاہ میں غرق ہوگئی ۔ جس کے بعد بندرگاہ کے ورکرس 153 کنٹینروں کوبچانے کی جدوجہد میں مصروف ہوگئے ۔ کوموروس کے ملکیتی ایل ایس اشار سمندری جہاز میں سوار صرف ایک ہندوستانی دوشنبہ کو پیش آئے اس حادثہ میں زخمی ہوا ہے ۔ اس کے پاؤں پر چند زخم آئے ہیں ۔ ایرانی بندرگاہوں اور سمندری اُمور ادارہ کے نائب سربراہ مھدی حق شناس نے کہا کہ اس سمندر جہاز میں مناسب انداز میں مال برداری نہیں کی گئی تھی ۔ کشتی میں کنٹینرس رکھتے وقت کشتی کے فرسٹ آفیسر اور کرین آپریٹر کے مابین موثر ارتباط نہیں تھا ۔