ایرانی تیل کیلئے روپیہ میں ادائیگیوں کو ٹیکس سے استثنیٰ

   

نئی دہلی ۔ یکم جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے ایران کی نیشنل آئیل کمپنی این آئی او سی کو خام تیل کی خریدی کے ضمن میں روپیہ کی شکل میں ادائیگیوں کو کسی بھی قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے ، گزٹ اعلامیہ سے یہ بات معلوم ہوئی ۔ وزارت فینانس نے 28 ڈسمبر 2018ء کو گزٹ اعلامیہ میں کہا کہ نیشنل ایرانین آئیل کمپنی ( این آئی او سی ) کو ہندوستانی ریفائنرس سے حاصل ہونے والی ادائیگیوں پر کوئی بھی ٹیکس دینا نہیں پڑے گا ۔ ہندوستان نے 2 نومبر 2018ء کو ایران کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے تھے کہ وہ خلیج فارس کی قوم سے خام تیل کی درآمدات پر روپیہ کی شکل میں ادائیگی کرے گا ۔عام طور پر کسی انڈین بینک اکاؤنٹ میں کوئی بیرونی کمپنی کو جو آمدنی حاصل ہوتی ہے اس پر 40فیصد ٹیکس عائد ہوتا ہے۔

But the teachers were also with kids who were grudging readers, asking them pay someone to write my paper and demanding that they choose a book of their own.