نئی دہلی ۔ /23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہا کہ امریکہ کا فیصلہ کے ہندوستان کو ایرانی تیل خریدنے کا جو استثنیٰ دیا گیا تھا اسے دیگر ممالک کے ساتھ برخاست کردیا جائے کیونکہ استثنیٰ کی مدت ختم ہوچکی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی سفارتی ناکامی قرار دیتے ہوئے اپوزیشن پارٹی نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم مودی نے تیل کمپنیوں کی توجہ منعطف کروانے کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ /23 مئی تک ملتوی کردیا ہے تاکہ وہ اپنی تائید میں ووٹ حاصل کرسکیں ۔
