ایرانی جارحیت روک دیں گے : نتن یاہو

   

ریمن ایرپورٹ (اسرائیل) ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے آج کہا کہ اسرائیل ایرانی جارحیت کی اجازت نہیں دے گا۔ وہ شام میں ایرانی اہداف پر اپنے فوجی حملہ کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میزائل حملہ کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔ نتن یاہو نے نئے ایرپورٹ پر جو جنوبی اسرائیل میں قائم کیا گیا ہے، خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس قسم کی جارحیت کی چشم پوشی نہیں کرسکتے۔ ہم ایران کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ ہماری کارروائی شام کی ان افواج کے خلاف بھی ہے جو ایرانی جارحیت کے آلہ کار بن رہے ہیں۔ اسرائیل نے پاسداران انقلاب کی قدس فوج پر پیر کی اولین ساعتوں میں میزائل حملہ کے ردعمل کے طور پر کیا تھا جو مبینہ طور پر ایران کی کارروائی کی تھی۔ اسرائیلی زیرقبضہ گولان پہاڑیوں پر اتوار کے دن سطح سے سطح پر وار کرنے والا میزائل داغا گیا تھا تاکہ فضائی دفاع میں خلل اندازی پیدا کی جائے۔ بعدازاں مبینہ طور پر جنوبی شام اسرائیل کے حملوں کا نشانہ بنا تھا۔