ایرانی جہازوں سے کورونا کا خطرہ، کویتی بندرگاہ بند

   

دبئی۔ 4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) خلیجی ریاست کویت نے ایرانی بحری جہازوں کے عملے سے کورونا وائرس کی منتقلی کے خطرے کے پیش نظر ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ’ دوحا پورٹ‘ کو بند ہرطرح کی نقل وحمل کیلئے بند کردیا ہے۔ العربیہ کے مطابق کویتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی بحری جہازوں کے عملے کے ذریعے کورونا پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر دوحا بندرگاہ کو سیل کردیا گیا ہے۔ کویت پورٹس کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل شیخ یوسف عبداللہ الناصر الصباح نے بتایا کہ ایران سے آنے والے بحری جہاز کے عملہ کو کو چھونے سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے۔