ایرانی جہاز کا وینزویلا میں تیل اتار نے کا آغاز

   

واشنگٹن : ایران کے بڑے تیل بردار جہاز نے وینزویلا کی تیل کمپنی کی مرکزی بندرگاہ پر تیل اتارنا شروع کردیا۔ یہ کمپنی وینزویلا کی ملکیت ہے۔ جہاز پر تقریبا 20لاکھ بیرل مال موجود ہے۔ اس بات کا انکشاف ایک تجارتی دستاویز اور تیل بردار جہازوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے نے کیا ہے۔ دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان گزشتہ برس ایک معاہدہ طے پایا تھا،جس کے تحت ایرانی خام تیل کے بدلے وینزویلا کی کمپنی کی مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔


اردغان کا معذروں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان
انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردغان ے تعلیم یافتہ معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں دینے کا اعلان کیا۔ ترک میڈیا کے مطابق صدر اردغان نے 15 ہزار اساتذہ کو بھرتی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔