ایرانی جہاز کویتی سمندر میں غرقاب، تین ہلاک

   

کویت سٹی : کویت کے علاقائی سمندر میں ایران کا بحری جہاز ڈوب گیا ہے جس کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ایرانی حکام نے کہا ہے کہ ایرانی جہاز میں 6 افراد پر مشتمل عملہ تھا جبکہ کچھ انڈین بھی تھے۔کویتی امدادی ٹیم نے 3 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔