تہران : ایرانی خاتون زارا اسماعیلی کو حجاب نہ پہننے اور سرِ عام گانا گانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، زارا اسماعیلی کو عوامی مقام پر بغیر حجاب پہنے ایمی وائن ہاؤس کا گانا ’بیک ٹو بلیک‘ گانے پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی خاتون کو ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حراست میں لے لیا گیا، ایک قریبی ذرائع نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔دوسری جانب ایرانی گلوکار اور برلن میں قائم رائٹ ٹو سنگ مہم کے بانی فرواز فرواردین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس گرفتاری کی مذمت کی ہے۔