ایرانی ریال ڈالر کے مقابلے میں پست ترین سطح پر

   

تہران ۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر میں ہفتے کے روز شدید کمی واقع ہوئی۔ کورونا وائرس کی وبا، امریکی پابندیوں اور اقوام متحدہ کے واچ ڈاگ کی جانب سے تنقید کے تناظر میں ایرانی کرنسی شدید دباؤ کا شکار ہے۔ غیرسرکاری فارن کرنسی ایکسچینج پر نگاہ رکھنے والے ادارے بون باسٹ ڈاٹ کام کے مطابق ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر ایک لاکھ اٹھاسی ہزار دو سو سے کم ہو کر ایک لاکھ ترانوے ہزار تین سو تک پہنچ گئی۔ جمعے کے روز عالمی نیوکلیر توانائی ایجنسی نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دو مشتبہ نیوکلیرتنصیبات تک اس کے معائنہ کاروں کی رسائی روکنے سے اجتناب برتے۔