ایرانی ریولیوشنری گارڈ کا طیارہ بردار جہاز

,

   

تہران: ایران کے نیم فوجی ریولیوشنری گارڈ نے کہا ہیکہ اس نے بھاری جنگی جہاز کو لانچ کیا ہے جو ہیلی کاپٹرس، ڈرونس اور میزائل لانچرس کو لے جانے کے قابل ہے۔ امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان اس جہاز کی لانچنگ کو اہمیت کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔ اس جہاز کی لمبائی 150 میٹر ہے۔ اس کے مقابل امریکی طیارہ بردار جہاز 332 میٹر طویل ہے۔