ایرانی زائرین کی بس حادثہ کا شکار،9 ہلاک

   

بغداد: عراق کے جنوبی شہر الناصریہ میں ایک بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نو ایرانی زائرین ہلاک اور 30سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہونے والی بس کربلا جارہی تھی اور ایرانی زائرین سے بھری ہوئی تھی۔طبّی ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں خواتین اور بچّوں سمیت 31 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ان میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک ہے۔