ایرانی سائنسدان کو موساد نے ’ون ٹن خود کار گن‘ سے نشانہ بنایا تھا

   

لندن : ایران کے جوہری سائنسدان کو قتل کرنے کیلئے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے ون ٹن خود کار گن تہران پہنچائی تھی۔روئٹرز نے برطانوی اخبار جیوش کرونیکل کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ برس نومبر میں قتل کیے گئے ایرانی سائنسدان کو نشانہ بنانے کے لیے خود کار گن ٹکڑوں میں تہران اسمگل کی گئی۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سائنسدان محسن فخری زادہ کو نشانہ بنانے سے پہلے 20 اسرائیلی و ایرانی ایجنٹوں نے آٹھ ماہ تک ان کی جاسوسی کی۔اس وقت اپنے طور پر اس رپورٹ کی تصدیق کرنے سے قاصر ہے۔