ایرانی سائنس داں کے قتل پر نیوکلیئر معائنہ روکنے بل پیش

   

تہران : ایرانی پارلیمنٹ نے ایک بل پیش کیا ہے جو ملک کے سب سے سینئر نیوکلیئر سائنس داں محسن فخری زادہ کے قتل کے جواب میں اپنی نیوکلیئر تنصیبات کا اقوام متحدہ کی جانب سے معائنہ روک دے گا۔ اس بل میں یہ بھی تجویز ہے کہ ایران اپنی یورینیم افزودگی کو بڑھائے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت تہران میں گزشتہ ہفتہ پیش آئے قتل کے پس پردہ اسی کا ہاتھ ہے۔ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے خلاف معاشی تحدیدات عائد ہیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہ پروگرام اس کے خلاف ہے۔