ایرانی سرحد سے ترل فوج پر راکٹ حملہ

   

Ferty9 Clinic

انقرہ : ترکی کے صوبے حقاری کی تحصیل یوکسیک اووا میں ایرانی سرحد سے راکٹ داغے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ ایک سڑک پر بم ناکارہ بنانے میں مصروف تھا کہ اس پر ایرانی سرحد سے راکٹ مارے گئے۔ حملے کے جواب میں ترک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترکی کی وزارتِ دفاع نے بدھ کے روز اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اس حملے میں فوج کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں پہنچا۔