ممبئی :2 مارچ (ایجنسیز) شیوسینا (ادھو) لیڈرسنجے راوت نے کہا کہ اگر ٹرمپ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ روکوا سکتے ہیں تو مودی اتنے بڑے لیڈر ہیں، وہ وشوگروہیں۔ اس لیے انہیں ایران اوراسرائیل کے درمیان جنگ رکوانا چاہیے- امریکہ۔ اسرائیل کے ساتھ ایران کی جنگ عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس دوران ہندوستان میں بھی سیاسی اورسماجی سطح پر گھمسان مچا ہوا ہے۔ دریں اثنا، این سی پی (ادھو ٹھاکرے) گروپ کے لیڈر سنجے راوت نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا جس میں انہوں نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ پی ایم مودی کو اپنے دوستوں کو کہنا چاہیے کہ بہت ہو چکا ہے اور اس جنگ کو روکنا چاہیے۔ہندوستان کے موقف پر بات کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ روکوا سکتے ہیں تو مودی اتنے بڑے لیڈر ہیں، وہ وشوگروہیں۔ اس لیے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ رکوانا چاہیے کیونکہ وہ اتنے بڑے لیڈر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں ایسا لیڈر نہ آج تک پیدا ہوا ہے اور نہ آگے پیدا ہوگا۔ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت پر پی ایم مودی کے اظہار تعزیت نہ کئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ یہ بہت ہی سنگین بات ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ایک ایسی شخصیت تھے جن کا پوری دنیا احترام کرتی تھی سوائے اسرائیل کے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کے سچے دوست تھے۔ سنجے راوت ہندوستان اورایران کے دیرینہ روابطہ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ہماری روایتی دوستی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی خامنہ ای نے بحران کے وقت ہندوستان کا ساتھ دیا اور ہمیشہ ہماری مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ خواہ ہند۔ پاک جنگ ہو یا پھرمسئلہ کشمیر، ایران ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی خامنہ ای جواہر لعل نہرو کے بہت بڑے عقیدت مند بھی رہے ہیں، کیا مودی جی کو اس بات کاغصہ ہے؟