ایرانی صدر نے نئے مالی بجٹ مزاحمت: صدر ایران

   

تہران ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی حکومت نے نئے مالی سال کے لیے بجٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے پارلیمان میں بجٹ پیش کرتے ہوئے اسے امریکی پابندیوں کے تناظر میں ‘مزاحمتی بجٹ‘ قرار دیا۔ حسن روحانی نے کہا کہ یہ بجٹ اس بات کا اظہار ہے کہ ملک پر پابندیوں کے باوجود تہران حکومت اپنے مالی انتظامات کو بطور احسن سنبھال سکتی ہے، بالخصوص تیل کی تجارت کے حوالے سے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے اندازوں کے مطابق عالمی پابندیوں کی وجہ سے اس سال ایران کی معاشی ترقی میں 9.5 فیصد کمی ہو گی۔