ایرانی صدر نے پاکستان کو دی دھمکی کہا کہ ختم کرو دہشت گردی ورنہ ایران کے ساتھ تعلقات خراب ہو جائیں گے

,

   

ایرانی صدر حسن روحانی نے دہشت گردی کے متعلق صاف طور پر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرو ورنہ ہمارے اور اپکے ساتھ تعلقات ختم ہونگے ۔ انکے مطابق سرحد پار پاکستان دہشت گردی کو فروخت دے رہا ہے انہوں نے عمرا ن خان سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بہت سے دہشت گردی کے حملے دیکھیں ہیں ،بد قسمتی سے دہشت گردی کے حملہ کرنے والے پاکستان سے ہی نکلے ہیں ، اور ان تنظیموں کا تعلق پاکستان ہی سے ہیں ۔وہاں ایسے واقعات کا ہونا ہمارے اور آپ کے لئے اچھی بات نہیں ، ان حملوں کو روکنا ہوگا ورنہ ہمارے تعلقات خراب ہو جائینگے ۔
آپکو بتادیں کے پلوامہ حملہ کے ٹھیک ایک دن پہیلے ایران کی سرحد پر بھی حملہ ہوا تھا اس حملہ کی ذمہ داری پاکستان سے تعلق رکھنے والی تنظیم جیش عدل نے لی تھی اور اس میں ایرانی فوج کے ۲۷ نوجوان شہید ہوئے تھے ۔گزشتہ چند سالوں میں ایران یہ بہت حملہ شمار کیا جاتا ہے ۔
اس حملے کے بعد ایران فوج نے پاک فوج کو دھمکی دی تھی کہ اگر یہ سلسلہ ختم نہیں ہوتا اگر تم اور ای ایس ائی دہشت گردی کے خلاف کھڑے نہیں ہوتے ہیں تو تمھیں اسکی بھاری قیمت چکانی پڑئے گی ۔اور ہم اسکا بدلہ لیں گے ۔ ایران کا الزام ہے کہ پاکستان مسلسل دہشت گردی کو فروخت دیتا ہے ۔
(سیاست نیوز)