ایرانی صدر کے بھائی کی سزائے قید شروع

   

Ferty9 Clinic

تہران ۔ 16 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی آج جیل میں چلے گئے جہاں وہ پانچ سالہ سزائے قید گزاریں گے جبکہ انہیں کرپشن کا مرتکب پایا گیا ہے۔ نیم سرکاری نیوز ایجنسی اسنا نے ان کے وکیل کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ حسین فریدون جو صدر کے مددگار کے طور پر کام کرچکے ہیں، انہیں جولائی 2017 ء میں گرفتار کر کے مالی خلاف ورزیوں کے الزامات پر رواں سال فروری میں ٹرائیل شروع کیا گیا تھا۔ قطعی رولنگ میں ان کی سزا گھٹاکر 7 سے 5 سال کی گئی اور انہیں جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ رشوت میں لی گئی رقومات واپس کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ ان کے وکیل نے کہا کہ آج وہ تہران کی ایوین جیل میں ڈالے گئے۔