ایرانی عازمینِ حج سعودی انتظامات سے مطمئن

   

مکہ مکرمہ : ایرانی عازمینِ حج نے سعودی عرب میں انتظامات اور ملنے والی سہولیات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت کی وجہ سے حج انتظامات میں بہتری آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی حجاج اس ہفتہ ایک نئی بس میں مسجدالحرام میں نماز کی ادائیگی کیلئے گئے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس سال تقریباً 2800 ایرانی عازمین حج ادا کریں گے اور اس سال ایران سے آئے عازمین کیلئے سعودی عرب نے ہوٹلوں کی تلاش میں زیادہ تعاون کیا ہے۔