ایرانی فوج نے خلیج عمان میں کشتی سے ٹکرانے کےبعدبحری جہازکو قبضے میں لے لیا

   

عمان: ایرانی فوج نے جمعرات کے روزکہا ہے کہ اس کی بحریہ نے خلیج عمان میں مارشل جزائر کے پرچم بردار ایک جہاز کوقبضے میں لے لیا ہے۔یہ جہازایک ایرانی کشتی سے ٹکرا گیا تھا اورپھرموقع سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔سرکاری میڈیا کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ چہارشنبہ کی رات خلیج میں پیش آیا جس کے نتیجے میں عملہ کے متعدد ایرانی ارکان لاپتہ اور زخمی ہوگئے۔ ایرانی بحری افواج نے بعد میں خلیج عمان میں فرارہونے والے جہازکوروک لیا اور اس کا رخ ایران کے ساحلی پانیوں کی طرف موڑدیا۔ امریکی بحریہ نے اس واقعہ کے بارے میں ایک مختلف مؤقف پیش کیا ہے۔اس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی فورسز نے خلیج عمان میں بین الاقوامی آبی حدود سے گذرتے ہوئے مارشل جزائرکے پرچم یروار آئیل ٹینکرایڈوانٹیج سویٹ کو قبضے میں لے لیا۔امریکی بحریہ نیایران کی جانب سے بحری جہازوں کومسلسل ہراساں کرنے اورعلاقائی پانیوں میں جہاز رانی کے حقوق میں مداخلت پرتنقید کی اوراس آئل ٹینکر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔