ایرانی قیادت کو مارنا میرے لیے اعزاز ہے: ڈونالڈ ٹرمپ

   

واشنگٹن ۔ 14 مارچ (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کو مارنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور انہوں نے ایرانی رہنماؤں کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے واشنگٹن میں آدھی رات کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ (ایرانی قیادت) 47 برس سے دنیا بھر میں بے گناہ لوگوں کو مار رہے تھے اور اب میں، امریکہ کا 47 واں صدر، انہیں مار رہا ہوں۔ یہ میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو شروع کی گئی جنگ کے بعد ایران کے طویل عرصہ تک سپریم لیڈر رہنے والے علی خامنہ ای سمیت متعدد اہم ایرانی رہنما اور فوجی کمانڈر ہلاک ہو چکے ہیں۔ ٹرمپ نے جنگ کی کامیابی پر سوال اٹھانے والی میڈیا رپورٹوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان خبروں سے غلط تاثر ملتا ہے کہ امریکہ جنگ نہیں جیت رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی فوج کو بری طرح تباہ کیا جا رہا ہے اور اس کی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکہ کے پاس بے مثال فوجی طاقت، لامحدود گولہ بارود اور کافی وقت موجود ہے۔ ادھر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ جمعہ کو ایران پر اب تک کی جنگ میں سب سے زیادہ شدید بمباری کی جائے گی۔ انہوں نے جمعہ کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ آج تہران کی فضاؤں میں امریکہ کی جانب سے حملوں کی تعداد پہلے سے کہیں زیادہ ہوگی۔

مشرق وسطیٰ کشیدگی، جاپانی وزیر اعظم کا ٹرمپ سے ملاقات کا فیصلہ
ٹوکیو ۔ 14 مارچ (ایجنسیز) جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی اگلے ہفتہ امریکہ کے دورے پر روانہ ہونگی جہاں وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ مشرق وسطیٰ سمیت بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاکائیچی کا گزشتہ سال وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا واشنگٹن کا دورہ ہوگا۔ امکان ہے کہ وہ جمعرات کو ٹرمپ کے ساتھ ایک سمٹ کریں گی۔ رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ بشمول ایران پر بات چیت متوقع ہے۔ تاکائیچی نے جمعہ کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ وہ بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کے درمیان ٹوکیو کا موقف ٹرمپ تک پہنچانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی حکومت کا خیال ہے کہ ایران میں حالیہ امریکی۔